عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی طرف سے دیئے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔

شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.