عماد بٹ نے ہاکی ایشیا کپ انڈیا سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عماد بٹ نے ہاکی ایشیا کپ انڈیا سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایشیا کپ انڈیا سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی پلیئرز کے تمام بقایہ جات کلیئر ہوچکے ہیں، پلیئرز کا مورال بلند ہے، نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے، ایشیا کپ ہمارے لیے اہم ایونٹ ہے، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعہ کی روشنی میں ایشیا کپ ایونٹ کو انڈیا سے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا جائے، ہم حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی اس ایونٹ پر فیصلہ کریں گے۔

عماد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی پر فلم بن رہی یہ دیکھ کر اچھا لگا ہے، ہاکی پر فلم بننے سے ایک بار پھر لوگ اس کھیل کی جانب آئیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.