کوئٹہ(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ثناءاللہ خان زہری نے وم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والے ٹیم کے ہر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جوہری پروگرام کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تمام عالمی دباو¿ کو رد کر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سفر کا آغاز کیا تھا محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دونوں ادوار میں جو ہری پروگرام پر ہر قسم کے دباو¿ کے باوجود کام جاری رکھا انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑ پر پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر کے بھارت کی تکبر اور غرور کو خاک میں ملا دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے اور اس پروگرام پر خون جگر دینے والے تمام اکابرین ماہرین سائنسدان سیاست دانوں اور پاکستانی قوم کوسلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے مضبوط دفاع کیلئے پاکستان ایٹمی طاقت بن گیا اب وقت آگیا ہے اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر معیشت بن جائے۔انہوں نے کہا کہ آج یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں اتحاد ویکجہتی، محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کر نا ہے۔
Trending
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
- ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے
- کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری
- کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
- ایکسپورٹ انکم پرعائد ڈیویلپمنٹ سرچارج مکمل ختم
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
- صومالی ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ میں اہم ذمہ داری مل گئی
Prev Post
You might also like