امام الحق کی دلہن انمول کے قوالی نائٹ اور ولیمے پر پہنے گئے جوڑوں کی کیا قیمت تھی؟

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی دلہن انمول محمود کے شادی کی تقریبات پر پہنے گئے دیدہ زیب لباس ان دنوں سوشل میڈیا پر گفتگو کا محور بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز 26 نومبر کو امام الحق اور انمول محمود کے ولیمے کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر منگل کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس میں انمول نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا جوڑا زیب تن کیا۔

اس جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ سرخ ، نارنجی اور سنہرے رنگ کا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P