سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کے بعد مساجد کو گرانے کی دھمکی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کے بعد مساجد کو گرانے کی دھمکی

 سویڈن میں انتہا پسند بدبختوں نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں دی ہیں جس کی وزیراعظم الوف کرسٹرسن نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن ڈیموکریٹس (SD) کے رہنما جمی اکیسن نے اپنی جماعت کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مساجد سے جمہوریت، سویڈن، یہودیت اور ہم جنس پرستی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما نے حکومت سے کچھ مساجد کو ڈھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے کارکنان اور ہم خیالوں کو مساجد پر قبضہ کرکے اسے منہدم کرنے پر بھی اکسایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.