فائنل میں فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹیم نے سیریز میں بہتر کرکٹ کھیلی ہے اور اب پوری توجہ فائنل پر مرکوز ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیکل اسمتھ نے کہا کہ فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہمیں ان پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں شکست سے فائنل کے لیے ٹیم کے اعتماد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ٹورنامنٹ میں بہت اچھی پچز تیار کی گئی ہیں اور ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

مائیکل اسمتھ نے بابر اعظم کی جانب سے بڑی اننگز نہ کھیل سکنے پر بھی پریشانی کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ اب فائنل پر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P