"پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا” – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

"پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا”

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے 10ویں ایڈیشن کی تبدیلیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے کہا کہ چیمپیئینز ٹرافی کی وجہ سے پہلی بار پی ایس ایل اپنے معمول کے ٹائم فریم میں نہیں ہوگا اور تاریخوں کو آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ آئی سی سی ایونٹ پاکستان واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر شائقین مختلف ٹیموں کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.