طالبان کی طرف سے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد برطانیہ میں افغان سفارتخانہ بند – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

طالبان کی طرف سے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد برطانیہ میں افغان سفارتخانہ بند

طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سابق حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارت خانہ بند ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں افغان سفارت خانے کے باہر ایک رپورٹر نے ایک نوٹس چسپاں کیا ہوا دیکھا جس پر لکھا تھا ’جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ بند ہوگیا ہے۔‘

برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے اس ماہ کے اوائل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر کو بند کردیا جائے گا۔

برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سفارت خانے کو بند کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا یہ فیصلہ برطانوی حکومت کی طرف سے نہیں کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.