اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپننگ بیٹر فخر زمان کو سی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، سی پی ایل میں اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، یہ دونوں کھلاڑی بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P