خضدار، قدرت کا شاہکار وادی چھارومچھی آبشاروں کا حسن جھیلیں اور پہاڑ چھارو مچھی سیاحوں کیلئے جنت نظیرچھارومچھی کو سیاحتی مقام بنانے کا مطالبہ ۔

خضدار، قدرت کا شاہکار وادی چھارومچھی آبشاروں کا حسن جھیلیں اور پہاڑ چھارو مچھی سیاحوں کیلئے جنت نظیرچھارومچھی کو سیاحتی مقام بنانے کا مطالبہ ۔

_______________________

 

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار کی سب تحصیل زیدی قرب وجوارمیں واقع وادی چھارو مچھی اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث بلوچستان کا ایک پوشیدہ سیاحتی خزانہ ہے خضدار شہر سے چند کلومیٹر کی بلندی پر چٹانوں میں گھری یہ وادی آبشاروں شفاف پانی سرسبز مناظرجھیلوں نمک کی کانوں اور قدرتی غاروں کا حسین امتزاج ہےچھارو مچھی کا علاقہ مختلف اقسام کے جانوروں اور نایاب پودوں کی وجہ سے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے ہائیکنگ،کیمپنگ تیراکی ماہی گیری اور فوٹوگرافی کے بہترین مواقع موجود ہیں مقامی لوگوں کے لیے یہ وادی روزگار اور معیشت کا ذریعہ بھی بن چکی ہےتاہم وادی کو بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہےعلاقے میں بہتر سڑکیں رہائش مواصلات اور صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہےعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بلوچستان اور نجی شعبہ یہاں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے تو چھارو مچھی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مقام بنایا جاسکتا ہےان کا مطالبہ ہے کہ چھارو مچھی میں سیاحوں کے لیے سہولیات فراہم کرکےبلوچستان کی مہمان نوازی اور قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے تاکہ ملک بھر سے لوگ اس وادی کی آبشاروں اور پہاڑی حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P