مودی کی ’انتخابی تھیٹر‘ میں نمائشی تقریر نفرت انگیز ہے، عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مودی کی ’انتخابی تھیٹر‘ میں نمائشی تقریر نفرت انگیز ہے، عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات میں سجائے گئے ’انتخابی تھیٹر‘ میں کی گئی نمائشی تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے وزیرِ اعظم کے حالیہ بیان کا نوٹس لیا ہے، یہ بیان گجرات میں ’انتخابی تھیٹر‘ نما جلسے میں دیا گیا، بجائے اس کے کہ مودی ایٹمی طاقت کے سربراہِ مملکت کے شایانِ شان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے، ان کے بیان میں نفرت پر مبنی تشدد کی ترغیب انتہائی تشویشناک ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.