وزیراعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، انکے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔