کوئٹہ، 27 اپریل، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گزشتہ روز یہاں شہید پولیس ریکروٹ ذکی ہارون کے والدین اور بھائیوں نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلٰی بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید ریکروٹ کی بہن اور متاثرہ فیملی کے تین افراد کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ محکمہ پوليس میں تعینات شہید کے دوسرے سرکاری ملازم بھائی کے تحفظات کے پیش نظر اس کی ڈیوٹی محفوظ مقام پر لگانے کی ہدایت کی میر سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ہدایت کی کہ رائج الوقت پالیسی کے تحت شہید ریکروٹ کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے تمام ضروری کارروائی جلد مکمل کی جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کیلئے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جن کے پسماندگان کا ہر طرح سے خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے واضح رہے کہ ذکی ہارون نامی ریکروٹ کو دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے نواں کلی میں ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران شہید کردیا تھا ،
Trending
- یو اے ای نے بریسٹ کینسر کی نئی دوا ’ایٹکا ماہ‘ کی منظوری
- برصغیر کے عظیم گلوکار شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو دنیا چھوڑے 14 برس بیت گئے
- خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی
- البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا،مریم نواز
- بنوں میں آندھی اور بارش سے جڑے واقعات میں 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
- فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا
- امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
- سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
- ایران جنگ کا فاتح، امریکا کے ساتھ ایک دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
- وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
You might also like