امریکا کے شہر بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے فانسس سکاٹ پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فانسس سکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی، حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔
سنگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا، امریکی صدر بائیڈن نے تباہ شدہ فانسس سکاٹ پل جلد دوبارہ تعمیر کرانے کا وعدہ کیا ہے۔