قلیل مدتی مہنگائی 25 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 43.79 فیصد تک جا پہنچی۔
حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لیے بڑھ کر 43.79 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو مئی 2023 کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
تاہم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں قلیل مدتی مہنگائی میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔
ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، 25 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 13 میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔