ڈیوڈ ملان نے بھی پی ایس ایل کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لئے انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹرا کرا لیا، پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لئے ڈرافٹ کی تقریب گوادر میں 11 جنوری کو ہوگی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ڈیوڈ ملان سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کی تصدیق بھی پی ایس ایل انتظامیہ کر چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 10 کے لئے بنگلا دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان بھی اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں، جیسن رائے بھی پی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P