کینیا میں 70 افراد سیلاب میں بہہ گئے

كينيا ميں مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والا سيلاب رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور  70 افراد کو بہا لے گیا جن کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق كينيا میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شہ کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلابی ریلے میں کئی سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوگئے جب کہ پانی کا تیز بہاؤ 70  افراد کو بھی بہا کر لے گیا جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کسی کے بھی زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

سیلاب کے باعث 36 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

محكمہ موسميات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کینیا کے شمالی علاقوں میں بارشوں كا سلسلہ مزید کچھ روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں سے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P