غزہ میں خدمات سرانجام دینے کے خواہشمند 2800 پاکستانی ڈاکٹرز مصری ویزے کے منتظر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں خدمات سرانجام دینے کے خواہشمند 2800 پاکستانی ڈاکٹرز مصری ویزے کے منتظر

غزہ میں اسرائیل میں جاری بمباری کے نتیجے میں ہزاروں معصوم بچوں اور زخمی فلسطینیوں کی مدد کرنے اور جنگی شہر میں 24 گھنٹے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی مدد کرنے کے لیے پاکستان سے 2 ہزار 800 ڈاکٹرز نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بھی انہی 2 ہزار 800 پاکستانی ڈاکٹرز میں شامل ہیں جو غیر سرکاری تنظیم ’الخدمت فاؤنڈیشن‘ کی کال پر غزہ میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اپنے فیملی کو جب اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا تو ان کے والد نےکہا کہ ’فلسطین کے لوگوں کو میرا سلام کہنا‘۔

پاکستان کی متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کا سب سے مؤثر طریقہ الگ الگ کام کرنے کے بجائے ایک ساتھ کام کرنا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ’اخوت‘ کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی ضرورت ہو پاکستانی حکومت کی پالیسیوں اور پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنے وسائل، مثال کے طور پر چاہے وہ رضاکار ہوں، امدادی اشیا یا پھر ادویات، انہیں این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.