امریکا میں نئی مخلوق دریافت

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے مشرقی نیواڈا میں مونو جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق کو دریافت کیا ہے۔

اس مخلوق کے بارے میں سائنسدانوں جو اہم پہلو دریافت کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ ماہرین کو ان جانداروں کی اصل کی بھی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو 650 ملین سال پہلے موجود تھیں۔

یہ مخلوق ایک جاندار ہے جسے choanoflagellate کہتے ہیں۔ ایک ایسی مخلوق جو واحد خلوی یعنی (صرف ایک خلیے والی مخلوق) لیکن جو متعدد خلیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے جانوروں کے جنین وجود میں آتے ہیں۔

تاہم یہ مخلوق کسی جانور کی قسم نہیں ہے بلکہ تمام جانوروں کے ایک دوسرے گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ choanoflagellate  ایک خلوی زندگی سے کثیر خلوی زندگی کے ارتقاء کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P