آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ میں دس ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کرے گی، قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی، تیسرا میچ میں 11 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 20 اکتوبر کودبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ سے قبل 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک وارم اپ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.