اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم

رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج نے اپنے بیان میں کہا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ سٹیشن پر جمع کرائیں۔

 

دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کیلئے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P