حماس نے تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی برسات کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حماس نے تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی برسات کردی

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بار پھر تل ابیب پر بڑی تعداد میں راکٹ برسا دیے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا جبکہ مقامی میڈیا نے راکٹ حملوں کی وجہ سے ایک شخص کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج کا وسیع آپریشن جاری ہے، اس حملے نے اُن اسرائیلی دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جس میں اُس نے کہا تھا کہ اس نے حماس کے جنگجوؤں سے علاقہ خالی کرالیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.