آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی جہاں پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا۔ آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا میچ 29 مئی، تیسرا 30 مئی کو ہوگا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلٸے پرامید ہیں، والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظامات مکمل کر لٸے ہیں۔
Trending
- Daily Mashriq 13-06-2026
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
- ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے
- کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری
- کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
- ایکسپورٹ انکم پرعائد ڈیویلپمنٹ سرچارج مکمل ختم
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
Prev Post
You might also like