مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ملک میں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.