بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خلع کی تصدیق اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر معنی خیز کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جب پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کیا تو دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھارتی سابق ٹینس اسٹار سے اظہار ہمدردی کیا۔
تاہم ثانیہ مرزا نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جبکہ ان کے والد اور بہن نے ان کی جانب سے خلع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چند ماہ قبل ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی تھی۔