فلسطینی وزیر خارجہ کا عالمی عدالت انصاف کے عبوری حکم کا خیر مقدم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فلسطینی وزیر خارجہ کا عالمی عدالت انصاف کے عبوری حکم کا خیر مقدم

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطین اتھارٹی عالمی عدالت انصاف آئی سی جے کے عبوری حکم کا خیر مقدم کرتی ہے، آئی سی جے کے ججوں نے حقائق اور قانون کا جائزہ لیا۔ 

فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی سی جے نے قانون کے مطابق اور انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے حق میں فیصلہ دیا۔

ریاض المالکی نے تمام ملکوں بشمول قابض طاقت اسرائیل سے کہا کہ وہ انٹر نیشنل کورٹ کی جانب سے دیئے گئے عبوری اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ریاض المالکی نے کہا کہ یہ ایک پابندی پر مبنی قانونی ذمہ داری ہے اب ریاستوں پر واضح قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو روکیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس میں شریک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت کا حکم ایک اہم یاد دہانی بھی ہے کہ کوئی ریاست قانون سے بالاتر نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.