امریکا نے کولمبیا کے صدر پر منشیات کی سرگرمیوں کا الزام لگا کر اثاثے مجمند کردیے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا نے کولمبیا کے صدر پر منشیات کی سرگرمیوں کا الزام لگا کر اثاثے مجمند کردیے

امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے اور امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے، صدر گستاؤ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، یہاں تک کہ شمالی امریکا تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔

دوسری جانب صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا۔

ادھر کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سیاسی نوعیت اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.