اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی وزراء سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ ژین بیک مولدوکانووچ کولوبایف سے ملاقات کی۔

 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کے ساتھ ساتھ دسمبر 2025 میں جمہوریہ کرغزستان کے صدر کے دورۂ پاکستان اور جولائی 2026 میں صدرِ پاکستان کے سرکاری دورۂ کرغزستان کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

 

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ کاری، کاروباری اداروں کے مابین تعاون اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P