بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے، اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔

 

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

 

واضح رہے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P