بلوچستان کے علاقے قلات میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خوفناک حادثہ قلات کے علا قے ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کار مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کار میں سوار 2بچوں اور2 خواتین سمیت 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کراچی سے کوئٹہ جب کہ پک اپ قلات جا رہی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے مرنے والے تمام افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات اور موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔