وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ استنبول ایئرپورٹ پر ترک وزیردفاع،گورنر استنبول اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید نے پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے، دوران ملاقات دونوں رہنما دفاع،معیشت،سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزیدوسعت دینے پر بھی بات چیت کریں گے۔

شہبازشریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کے عوام اور صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.