آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں دسمبر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

دسمبر میں جب دنیا کے مختلف خطے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، مغربی آسٹریلیا اور کوئینز لینڈ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پرتھ میں پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقے موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P