سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ تبدیلی کےقواعد وضو ابط جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ تبدیلی کےقواعد وضو ابط جاری

وفاقی حکومت نےملک بھر میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ کی تبدیلی کی صورت میں ایس او پیز جاری کئے ہیں۔

 

وفاقی حکومت کی جانب سے اکاوئٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے نام ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو اپنا بینک اکائونٹ تبدیل کرنے کےلئے تبدیلی فارم جس پر ڈرائینگ اور ڈسپرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) کے دستخط کے علاوہ موجودہ بینک جہاں سے اکائونٹ تبدیل کرنا مقصود ہو سے مخصوص پرفارمے پر این او سی لینا لازمی ہوگا۔

 

پنشنرز کو بینک اکائونٹ تبدیل کرنے کےلئے تحریری درخواست دینے کےعلاوہ موجودہ بینک جہاں اکائونٹ تبدیل کرنا مقصود ہو سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.