ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں افغانی نکلے، ابتدائی پولیس رپورٹ تیار

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، پولیس نے ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا سنہری مسجد روڈ کی جانب سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P