بلوچستان بار کونسل کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور دو روزہ عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
بار کونسل کے مطابق مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوئے تھے، کونسل نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
بلوچستان بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ججز، وکلا اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
بار کونسل نے مزید مطالبہ کیا کہ مستونگ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔
