بلوچستان حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کے باوجود ملازمین کا احتجاج پھر بھی برقرار: راحیلہ درانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کے باوجود ملازمین کا احتجاج پھر بھی برقرار: راحیلہ درانی

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان نے وفاق کے طرز پر ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سے زائد تنخواہوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین نے مذاکرات کے دوران اپنے پرانے مطالبات دہراتے ہوئے حکومت پر الزامات بھی عائد کیے، جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے کچھ مطالبات منظور کیے گئے ہیں جبکہ باقی امور وقت کے ساتھ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ملازمین سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ آج احتجاج سے گریز کریں مگر انہوں نے ہماری بات ماننے سے انکار کیا اور احتجاج پر اصرار کیا۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت کسی پر لاٹھی چارج نہیں کرنا چاہتی، تاہم صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.