Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں لیکن وومن کارڈ استعمال نہ کریں ، صنم سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مدلل گفتگو کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں خواتین کے حقوق کی تحریک پر کھل کر بات کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کو تعلیم، وراثت، مساوی تنخواہ اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد نہایت اہم تھی کیونکہ کئی خواتین آج بھی ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خواتین کے حقوق سے متعلق اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اب بحث کا رخ دیگر معاملات کی جانب موڑ دیا جاتا ہے، جس سے حقیقی تبدیلی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

 

صنم سعید نے ورک پلیس پر خواتین کے حقوق اور برابری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ اور مثبت اندازِ گفتگو ہی تبدیلی کی کنجی ہے، ان کے مطابق خواتین کو صرف اس بنیاد پر مطالبات نہیں کرنے چاہئیں کہ وہ عورت ہیں، بلکہ انہیں اپنے مؤقف کو ایک بنیادی حق کے طور پر پیش کرنا چاہیے اور اس کے لیے عملی جدوجہد کرنی چاہیے۔

 

اداکارہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے اور صارفین ان کے خیالات پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More