وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین میں نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرائے، رفح میں آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مظلوم انسانیت کے حق میں فیصلہ دینے والے تیرہ ججوں اور پٹیشن دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی تھی، آئندہ بھی تمام فلسطینیوں کا کیس لڑتے رہیں گے۔