پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز ریکارڈ سازی دیکھنے میں آئی جب انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار حصص بازار میں 956 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 76070 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔