ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، ریمدان بارڈر کو بین الاقوامی سرحدی کراسنگ پوائنٹ قرار دینے پر اتفاق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، ریمدان بارڈر کو بین الاقوامی سرحدی کراسنگ پوائنٹ قرار دینے پر اتفاق

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے اختتام پر پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کی، مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان ایران کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.