چیئرمین پی سی بی رمضان ٹورنامنٹ کی مشکل شرائط پر نظرثانی کریں: معین خان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چیئرمین پی سی بی رمضان ٹورنامنٹ کی مشکل شرائط پر نظرثانی کریں: معین خان

سابق کپتان معین خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے درخواست ہے رمضان ٹورنامنٹ کی مشکل شرائط پر نظر ثانی کریں۔

سابق کپتان معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بنیاد کراچی نے رکھی، کرکٹرز کی فارم اور فٹنس بہت اہم ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتا ہے۔

معین خان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کی ضرورت بھی ہے، اگر اس کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھیلانا چاہئے، گارنٹی لینا اور دینا دونوں غلط ہیں، مجھے علم نہیں کہ کس نے گارنٹی دی، پاکستان ٹیم کیلئے ملکی کوچ ہونا چاہئے، پی سی بی کو چاہئے اپنے سابق کرکٹرز کی جانب دیکھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز کوچنگ کیلئے نااہل ہیں تو پی سی بی ایک کوچنگ ڈویلپمنٹ پروگرام کرائے، کھلاڑی جذباتی ہوکر ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں، کوئی پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتا ہے تو وہ ریٹائرمنٹ کیوں لے رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.