نگران وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا بڑا فیصلہ

نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا۔

ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ   کے  ایم ڈی  کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی سمری بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپا گیاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P