متحدہ عرب امارات میں کئی روز بعد روپے کے مقابلے میں درہم مہنگا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

متحدہ عرب امارات میں کئی روز بعد روپے کے مقابلے میں درہم مہنگا

متحدہ عرب امارات میں کئی روز بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال مہنگا ہوگیا، بھارتی روپیہ مضبوط اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہے۔س

عرب میڈیا کے مطابق 24 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 76.16 روپے پر بند ہوا، کاروبار کے دوران نرخ 9 پیسے کم ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.13 درہم ملیں گے جبکہ پاکستان رقم بھیجنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 3 پیسے کی کمی سے 22.52 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 33.24 پر مستحکم رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 12 پیسے کمی سے 279.67 روپے پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.