Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

دسمبر 23, 2024

صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات، مجموعی سیاسی، معاشی، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے بھی شرکت کی۔ گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر […]

بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

بشارالاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے روس کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے سابق صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد کے بارے میں کئی دنوں سے خبریں گردش کر رہی ہیں، جس میں معزول صدر سے علیحدگی کی درخواست کی خبر عام ہے، […]

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 4411 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 4411 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور […]

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے 3 رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جب کہ حکومت کی جانب سے عرفان صدیقی، علیم خان، […]

حکومت سے مذاکرات: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی، 9 مئی اور ڈی چوک فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ

حکومت سے مذاکرات میں پی ٹی آئی نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی، نو مئی اور 26 نومبر ڈی چوک فائرنگ پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے ابتدائی مطالبات پیش کردیے۔ حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا، ہم […]

دبئی؛ پولیس کے بھیس میں بھارتیوں کو لوٹنے پر 4 پاکستانیوں کو قید اور 10 لاکھ درہم جرمانہ

دبئی میں 4 پاکستانیوں کو دو دو سال قید اور مجموعی طور پر دس لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں الرفا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں رواں برس 29 مارچ کو دو بھارتی شہریوں کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کرکے لوٹ لیا تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بھارتیوں […]

مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، چوہدری شجاعت

 مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری […]

موسمیاتی تبدیلی آئندہ نسلوں کیلئے بڑا خطرہ، ہمارے بڑے سمجھ نہیں سکے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ موسمیاتی تبدیلی ہے، یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے جتنا بڑا خطرہ ہے، شاید یہ ماضی میں نہیں تھا، حال ہی میں آنے والے سیلاب سے اس کی مثال کو سمجھا جاسکتا ہے۔ سندھ […]

بنگلہ دیش کا بھارت سے ایک بار پھر حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

بنگلہ دیش نے بھارت سے ’عدالتی عمل آگے بڑھانے کے لیے‘ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ دہرایا ہے۔ حسینہ واجد اگست میں طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی دہلی فرار ہوگئی تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ […]

کاروباری طبقے اور عوام کے لیے 2024مشکل ترین سال ثابت ہوا‘‘

2024ء پاکستان میں کاروباری طبقے اور عوام کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا۔ پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ سے سال 2025 کے لیے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کے اعلان کی اپیل کردی ہے۔ پاکستان بزنس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More