سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں استحکام – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں استحکام

ین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پیر کے روز مستحکم رہی ہیں۔ بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  بغیر کسی تبدیلی کے 2622ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 273400روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 234396روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.