آئی ایم ایف کی سخت شرائط، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام رکنے کے قریب پہنچ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف کی سخت شرائط، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام رکنے کے قریب پہنچ گیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے باعث وفاقی حکومت کا پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) رکنے کے قریب پہنچ گیا۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں پروگرام کے لیے 5 ماہ کے لیے مختص 26 فیصد بجٹ میں سے بمشکل 6.6 فیصد بجٹ خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ایس ڈی پی منصوبوں پر کیے جانے والے اخراجات کا مفاد عامہ کے منصوبوں اور عوام کے طرز زندگی کے معیار پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایس ڈی پی پروجیکٹس برائے مالی سال 25-2024 کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ’20 نومبر تک پی ایس ڈی پی کے لیے محض 92 ارب روپے ہی خرچ کیے جاسکے ہیں، جبکہ نظر ثانی شدہ بجٹ میں 11 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔ اس سے قبل یہ بجٹ 14 کھرب ارب روپے تھا جسے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت گھٹایا گیا تھا۔ 92 ارب روپے کے اخراجات نظرثانی مختص شدہ بجٹ کا محض 8.4 فیصد ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.