سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 450 روپے اور 2 ہزار 957 روپے پر مستحکم رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.