خوبصورت نظر آنے کی خواہش جان لے گئی، معروف بیوٹی انفلوئنسر چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی عمر 30 برس تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، تاہم دورانِ سرجری اچانک طبی پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں، جس کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا اور وہ دم توڑ گئیں۔

واقعے کے بعد مقامی حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، حکام کے مطابق ابھی تک موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی گئی، تاہم سرجری کے دوران پیش آنے والے تمام حالات اور ممکنہ طبی غفلت سمیت مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر بیوٹی ٹپس، میک اپ، فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد شیئر کرنے کے باعث خاصی مقبول تھیں۔

ان کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے، جہاں ان کی ویڈیوز اور پوسٹس کو بڑی تعداد میں پسند کیا جاتا تھا۔

ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور بیوٹی انفلوئنسر وابستہ تھیں۔

خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ متعدد افراد نے کاسمیٹک سرجری کے دوران حفاظتی اقدامات اور طبی معیار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P