بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

ھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک مہینے کی توسیع کر دی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ بھارت کے لیےفضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں پرپاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھائی گئی ہے، پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہےگی۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.