Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے کے مزید 2 طلبہ شہید ہوگئے

خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے مزید 2 طلبہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہو ئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر اور ملائیکہ کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے، شہدا میں 5 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔ 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More